حضرت میثم التمار الاسدی
حضرت میثم التمار صحابی رسول صلی علیہ وآلہ وسلم ہیں ساتھ ہی آپ علی علیہ السلام کے بہترین ساتھی اور اہلبیت رسول کے جانشینوں میں شامل ہیں۔ آپ کو حق گوئی کے جرم بے دردی سے قتل کر دیا گیا، اس سے قبل آپ کو قید میں رکھا گیا جہاں آپ پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی تاہم آپ نے حق کا ساتھ نہ چھوڑا۔ میثم ایک غریب کھجور فروش تھے مگر پروردگار کی عبادت میں کوئی کثر نہ چھوڑتے یہی وجہ تھی کہ آپ علی علیہ السلام کے بہترین دوست ہیں ۔ حضرت میثم کھجور پیچتے اور ساتھ ساتھ علی علیہ السلام کے فضائل بھی بیان کرتے جاتے تھے۔ علی علیہ السلام نے آپ کے متعلق شہادت سے کئی برس پہلے فرما دیا تھا کہ اے میثم تمھیں میری محبت میں دار پر چڑھا دیا جائے گا اور اس سے قبل تمھاری زبان کاٹ دی جائے گی، اس وقت میثم نے کہا تھا کہ میری زبان بھی کاٹ دی جائے تو میں حق بات اور آپ کی محبت سے دست بردار نہیں ہوں گا۔
ہم مدحِ علیؑ میں دار پہ بھی لفظوں کو روانی دیتے ہیں
کٹتی ہے زباں کٹ جائے مگر پیغام زبانی دیتے ہیں
شاہد ہے ادائے میثمؓ بھی ہم ہیں وہ علیؑ کے دیوانے
جس پیڑ پہ سُولی چڑھنا ہو اُس پیڑ کو پانی دیتے ہیں
Sahabi – Mesum Tammar – Maytham al Tammar – Shia – Islam – Imam Ali – Information – Biography – Shia Multimedia Team – SMT – CEO – Founder – Syed Iktishaf – Head Admin – Saira Syed